• صفحہ اول>>سیاست

    چین کے نائب وزیر اعظم کاسائنسی وتکنیکی جدت کےصنعتی جدت کے ساتھ گہرےانضمام کی ضرورت پر زور

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-29

    26 جون 2026 ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  اور چین کے نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ صوبہ جہ جیانگ کے دورے کے دوران  ایک ٹیکنالوجی انٹر پرائز کا معائنہ جاتی دورہ کر رہے ہیں۔ (شنہوا۔حان چھوان ہاو)

    29 جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ نے جمعرات سے ہفتے تک صوبہ جہ جیانگ کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ہانگ جواور یی وو میں برین-کمپیوٹر انٹرفیس ٹیکنالوجی، روبوٹکس اور ٹیکسٹائل جیسے شعبوں سے وابستہ کاروباری اداروں کا معائنہ جاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سائنسی وتکنیکی جدت کے،صنعتی جدت کے ساتھ گہرےانضمام اور اعلیٰ معیار کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے معیار کے انتظام کی جامع مضبوطی کے ساتھ ساتھ ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے اور معاشی بہتری کے رجحان کو مستحکم کرنے کے لیے مضبوط حمایت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    جانگ گو چھنگ نے کہا کہ کاروباری ادارے جدت کے لیے ایک اہم قوت ہیں اور ان کے قائدانہ کردار کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ کاروباری اداروں کو بنیادی تحقیق میں سرمایہ کاری بڑھانے، اوریجنل فرنٹیر انوویشن کے حصول اور بنیادی ٹیکنالوجی کی رکاوٹوں میں تیز رفتار پیش رفت کے لیے مدد فراہم کی جانی چاہیے نیز توجہ اے آئی پلس انیشئیٹو کو آگے بڑھانے اور وسعت دینے کی جانب ہونی چاہیے،اس سے نئی معیاری پیداواری قوتوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی، روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور انہیں وسعت دینے میں آسانی ہوگی اور انہیں زیادہ انٹیلی جنٹ، ماحول دوست اور مربوط بنایا جا سکے گا۔

    یی وو کے دورے کے دوران، انہوں نے یی وو انٹرنیشنل ٹریڈ سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معیار اور برانڈ کے انتظام کا معائنہ کیا۔ "پہلے معیار، معیار کے ذریعے کامیابی" کے اصول کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کاروباری افراد کو برانڈ کی ترقی کے نظام تیار کرنے اور اعلیٰ معیار کے برانڈز تخلیق کرنے کی ترغیب دی۔ برانڈ کی جعلسازی کے خلاف سخت کارروائی کی حمایت بھی کی۔ انہوں نے انٹرپرائزز کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ جدت کو فروغ دیا جا سکے۔

    26 جون 2026 ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  اور چین کے نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ نے یی وو  انٹرنیشنل ٹریڈ سٹی  کا معائنہ جاتی دورہ کر رہے ہیں۔ (شنہوا۔حان چھوان ہاو)

    26 جون 2026 ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ نے یی وو انٹرنیشنل ٹریڈ سٹی کا معائنہ جاتی دورہ کر رہے ہیں۔ (شنہوا۔حان چھوان ہاو)

    زبان