30جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) 29 جون کی شام بیجنگ میں, کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ایک سو پانچویں سالگرہ کی مناسبت سے " سب سے پہلے عوام" کے عنوان سے ایک کنسرٹ منعقد ہوا۔ شی جن پھنگ، لی چھیانگ، چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈینگ شیوئے شیانگ، لی شی، ہان جینگ سمیت دیگر پارٹی و ریاستی رہنماؤں نے تقریباً 3000 ناظرین کے ساتھ پرفارمنسز دیکھیں ۔ پانچ حصوں پر مشتمل پرفارمنسز کا آغاز بچوں کے نغمے سے ہوا ۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اراکین، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے ارکان ، مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین، ریاستی کونسلرز، سپریم پیپلز کورٹ کے سربراہ، سپریم پیپلز پروکیوریٹ کے سربراہ اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب سربراہان نے بھی کنسرٹ میں شرکت کی۔ کنسرٹ میں بیجنگ کے اہم ذمہ داران، مختلف سیاسی جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں کے رہنما، پارٹی کے تجربہ کار اراکین کے نمائندے نیز چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائند گان وغیرہ بھی شریک تھے۔
