یکم جولائی کو چھیو شی میگزین کے 13ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدراور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے اہم مضمون "جیاؤ یو لو کی طرح کے کاؤنٹی پارٹی سیکریٹری بنیں" کی اشاعتِ مکرر ہوئی۔ یہ مضمون 12 جنوری 2015 کو سنٹرل پارٹی سکول میں کاؤنٹی لیول پارٹی سیکریٹریز کے تربیتی پروگرام کے شرکا سے صدر شی جن پھنگ کے خطاب پر مشتمل ہے۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور ریاستی اقتدار کے نظام میں، کاؤنٹی سطح ایک کلیدی کڑی کی حیثیت رکھتی ہے جو بالائی اور نچلی سطح کے درمیان رابطے کا بنیادی مرکز ہے اور یہ معیشت کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کی یقین دہانی، استحکام کے تحفظ نیز ملک کی طویل مدتی سلامتی کو فروغ دینے کی ایک اہم بنیاد ہے۔ کاؤنٹی پارٹی کمیٹی پارٹی کی حکمرانی اور قوم کو ترقی دینے کے عمل میں "فرنٹ لائن کمانڈ سینٹر" ہے اور کاؤنٹی پارٹی سیکریٹری "فرنٹ لائن کمانڈر ان چیف" ہیں۔ ایک اچھا کاؤنٹی پارٹی سیکرٹری کیسے بنا جا سکتا ہے؟ کامریڈ جیاؤ یولو کاؤنٹی پارٹی سیکریٹریز کے لیے ایک عملی نمونہ ہیں۔ کاؤنٹی پارٹی سیکرٹری بننے کا مطلب ہے کامریڈ جیاؤ یولو جیسا کاؤنٹی پارٹی سیکرٹری بنا جائے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایک کامیاب کاؤنٹی پارٹی سیکرٹری کے لیے ضروری ہے کہ اس کے دل میں ہمیشہ پارٹی کے لیے وفاداری، عوام کی خدمت کا جذبہ، ذمہ داری کا احساس اور نظم و ضبط و احتساب کا شعور موجود ہو۔