• صفحہ اول>>سیاست

    سی پی سی کے 105ویں یوم تاسیس پر  عالمی برادری کی جانب سے مبارکباد،  چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2026-07-02

    یکم جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ متعدد ممالک کی سیاسی شخصیات اور سماجی حلقوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کے 105ویں یوم تاسیس پر مختلف انداز میں مبارکباد پیش کی ہے، اور اس بات کو سراہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے اپنے قیام سے آج تک ہمیشہ عوام کو اپنی پالیسیوں کا محور بنایا، عملی جدوجہد کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی کو فروغ دیا، مسلسل خود احتسابی اور اصلاح کا عمل جاری رکھا اور اپنی قیادت میں چینی عوام کو اقتصادی اور سماجی ترقی کی عظیم کامیابیوں سے ہمکنار کیا، جبکہ عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ حقائق سے ثابت ہوتا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں سوشلسٹ چین کو عالمی برادری ایک ایسے ملک کے طور پر تسلیم کرتی ہے جو عالمی امن کے قیام کا معمار، عالمی ترقی میں اہم شراکت دار اور بین الاقوامی نظام کے استحکام کا محافظ ہے۔

    زبان