میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے تائیوان کے مشرق میں پانیوں میں قانون نافذ کرنے والے گشت پر مامور چائنا کوسٹ گارڈ کے جہازوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تائیوان انتظامیہ کے خارجہ امور کے محکمے نے اس گشت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ 2 جولائی کو، چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈی پی پی انتظامیہ نے نہ صرف جاپان اور فلپائن کے ساتھ سمجھوتہ کیا بلکہ بیرونی طاقتوں کی خلاف ورزیوں کا ساتھ دیا، جس سے چینی قوم کے مجموعی مفادات، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے مشترکہ مفادات اور تائیوان کے ماہی گیروں کے اہم مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈی پی پی انتظامیہ قوم سے غداری کی مرتکب ہوئی ہے اوراسے آبنائے تائیوان کے دونوں طرف کے ہم وطنوں کی طرف سے مسترد کیا گیا ہے۔ تاریخ یقیناً اس غداری کا احتساب ضرور کرے گی۔