یکم جولائی کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی پانچویں جلد کی تشہیری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چین اور ترکیہ کے اشاعتی اداروں ، تھنک ٹینکس، ذرائع ابلاغ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جلال آدان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی پانچویں جلد، تمام فریقوں کو چین کی پالیسی نیز عالمی مسائل پر چین کی سٹریٹجک سوچ کو سمجھنے کے مزید حوالے فراہم کرتی ہے۔ ترکیہ فریقین کے درمیان معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی تبادلوں اور سیاحتی تعاون میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے کے لیے اس تشہیری تقریب سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان، پارلیمانی تبادلوں اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے نیز "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو" کی تعمیر اور اسے " مڈل کوریڈور " کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے تیار ہے ۔
تقریب کے دوران، چین نے ترکیہ کے مہمانوں کو "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی پانچویں جلد کے انگریزی ورژن اور جلد دوم کے ترکی ورژن کی نقول پیش کیں۔