6 جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حال ہی میں، بنیادی سطح پر کام کے طریقۂ کار سے متعلق شی جن پھنگ کے منتخب ارشادات پر مشتمل کتاب کی اشاعت ہوئی ۔ سینٹرل پارٹی لٹریچر پریس کی جانب سے شائع کردہ اس کتاب میں بنیادی سطح کے کام سے متعلق شی جن پھنگ کی ،اپریل 1983 تا اپریل 2026 کے دوران کی رپورٹس، تقاریر، مضامین، ہدایات، تحریری احکامات اور دیگر اہم دستاویزات میں سےمنتخب اقتباسات شامل ہیں جو کہ 190 سے زائد اہم دستاویزات سے لیے گئے ہیں۔
شی جن پھنگ نے مرکزی اور مقامی سطح پر فرائض کی انجام دہی کے دوران ، ہمیشہ بنیادی سطح کے اداروں کو اہمیت دی، ان کا خیال رکھااور ان کی بھرپور معاونت کی۔ اس دوران انہوں نے بنیادی سطح پر کام کرنے کے متعدد ایسے طریقۂ کار وضع کیے جو نظریاتی اہمیت اور عملی افادیت کے حامل ہیں۔
شی جن پھنگ نے بنیادی سطح پر کام کے طریقۂ کار کے حوالے سے متعدد اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں، جو بنیادی سطح پر کام کو ترجیح دینے کے واضح رجحان کو فروغ دینے، درست کارکردگی کا تصور اپنانے اور اس پر عمل کرنے، نئے دور میں پارٹی کی عوامی رابطہ پالیسی پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کرنے، عوام کے اطمینان، خوشحالی اور تحفظ کے احساس کو مسلسل مضبوط بنانے نیز چینی طرزکی جدیدیت کے لیے مضبوط، گہری اور پائیدار عوامی بنیاد فراہم کرنے کے حوالے سے نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔
سینٹرل پارٹی لٹریچر پریس کی جانب سے شائع کردہ یہ کتاب ملک بھر میں دستیاب ہے۔