
چین کے مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے جنرل کے عہدے پر ترقی کی تقریب 3 جولائی کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے شرکت کی۔مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین زانگ شنگ من نے تقریب کی صدارت کی۔
شی جن پھنگ نے جنرل کے عہدے پر ترقی کا حکم نامہ جاری کیا۔ انہوں نے مرکزی فوجی کمیشن کی نگرانی کمیٹی کے سربراہ زانگ شو گوانگ اور فضائیہ کے کمانڈر وانگ گانگ کو جنرل کا عہدہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔