تین جولائی کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی جلد پنجم کی تشہیری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں شریک چین اور سری لنکا کے قارئین نے کہا کہ" شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی جلد پنجم ایک مستند تصنیف ہے، جس میں نئے دور میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کی تازہ ترین کامیابیوں کی جامع اور منظم عکاسی کی گئی ہے۔ اس کتاب سے عالمی برادری کو چین کے ترقیاتی راستے، چین کی طرزِ حکمرانی اور چین کے نظریاتی تصورات کو مزید گہرائی سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔
شرکاء نے کہا کہ چین اور سری لنکا جدیدیت کے راستے میں ہم سفر ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے، اتفاقِ رائے کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور چین۔سری لنکا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔