• صفحہ اول>>سیاست

    چینی افواج کی جانب سے  جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے آغاز  کی 89ویں برسی کے موقع پر یادگاری سرگرمیوں کا انعقاد

    (CRI)2026-07-07

    جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی قومی جنگ کے آغاز کی 89ویں برسی کے موقع پر، چین کے مختلف علاقوں میں تعینات فوجی دستوں نے متعدد یادگاری سرگرمیوں کا انعقاد کیا، جن کا مقصد عظیم مزاحمتی جذبے کو فروغ دینا اور اتحاد و جدوجہد کے عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ فوجی چھاؤنیوں میں سائرن بجائے گئے، جبکہ افسران اور جوانوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ میں بہادری سے جان قربان کرنے والے انقلابی شہدا اور جاں بحق ہونے والے ہم وطنوں کے لیے خاموشی اختیار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

    چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نان جنگ میں مقامی فوجی دستوں نے نان جنگ قتل عام کے شکار ہم وطنوں کے میموریل کا دورہ کیا۔تاریخی دستاویزات کی تصاویر اور قیمتی نوادرات نے فوجی اہلکاروں کے عزم کو مزید مضبوط کیا کہ وہ ملک کی سلامتی اور امن کا تحفظ کریں گے اور تاریخ کے ایسے سانحات کو دوبارہ کبھی رونما نہیں ہونے دیں گے۔

    زبان