• صفحہ اول>>سیاست

    شمالی کوریا کے وزیراعظم پاک تھائے سونگ چین کا سرکاری دورہ کریں گے

    (CRI)2026-07-09

    چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی دعوت پر کورین ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، شمالی کوریا کی ریاستی امور کمیٹی کے نائب چیئرمین اور وزیراعظم پاک تھائے سونگ 10 سے 12 جولائی تک شمالی کوریا کے پارٹی اور حکومتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    دورے کے دوران وہ چین اور شمالی کوریا کے درمیان "دوستی، تعاون اور باہمی امداد کے معاہدے" پر دستخط کی 65ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

    زبان