• صفحہ اول>>سیاست

    چین اور شمالی کوریا کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات

    (CRI)2026-07-12

    11 جولائی کی صبح،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورچین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شمالی کوریا کے وزیراعظم پاک تھائے سونگ سے ملاقات کی۔

    لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور شمالی کوریا ایسے ہم نصیب دوستانہ ہمسائے ہیں جو ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ مل کر دونوں جماعتوں اور ممالک کے اعلیٰ ترین رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین اور شمالی کوریا کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کے معاہدے کی روح کو برقرار رکھنے، قریبی اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے اور عملی تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے، تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچےاور اور خطے سمیت دنیا میں امن و ترقی کے فروغ کے لئے مثبت خدمات سرانجام دی جا سکیں۔ پاک تھائے سونگ نے کہا کہ شمالی کوریا چین کے مرکزی مفادات کے تحفظ میں اس کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور دونوں جماعتوں اور ممالک کے اعلیٰ ترین رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے، معیشت، تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے، بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور شمالی کوریا-چین تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

    زبان