11جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی دعوت پر جزائر سولومن کے وزیر برائے امورِ خارجہ و غیر ملکی تجارت ریک ہونی پویلا 10 سے 15 جولائی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔