چین کی ریاستی کونسل نے حال ہی میں "قومی صحت کے حوالے سے ملک کا 15 واں پانچ سالہ منصوبہ" جاری کیا ہے۔منصوبے کے مطابق، 2030 تک چین روایتی ادویات کی ترقی کے شعبے میں اپنی عالمی صفِ اول کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا، صحت مند چین کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت حاصل کی جائے گی، شہریوں کی اوسط متوقع عمر 80 سال تک پہنچائی جائے گی، اور صحت سے متعلق اہم اشاریے اعلیٰ آمدنی والے ممالک کی سطح تک لائے جائیں گے، تاکہ 2035 تک ایک صحت مند چین کی تعمیر کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔منصوبے میں پانچ بڑے شعبوں کے تحت 24 اہم اہداف اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین میں طبی وسائل کی بہتر تقسیم اور متوازن ترقی کے لیے رہنما اصول بھی پیش کیے گئے ہیں۔