13 جولائی کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں، "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا "کی پانچویں جلد کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے شرکا کی رائے میں یہ اہم تصنیف، چینی طرز جدیدیت کے نظریے اور عملی تجربات کی جامع وضاحت کرتی ہے، جب کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے چین کے تصورات اور تجاویز کو واضح انداز میں پیش کرتی ہے۔ یہ نہ صرف چینی طرز جدیدیت کو سمجھنے اور عصرِ حاضر کے چین کو جاننے کے لیے ایک مستند کتاب ہے بلکہ یہ چین اور کرغزستان کے درمیان گورننس تجربات کے تبادلے اور ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں ہم آہنگی بڑھانے کے لیے بھی اہم رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
تقریب کے دوران کرغزستان سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کو " شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا " کی تیسری جلد کا کرغز زبان کا ایڈیشن اور پانچویں جلد کا روسی زبان کا ایڈیشن بھی پیش کیا گیا۔
تقریب میں شریک ماہرین نے چینی طرز جدیدیت، انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل ، گلوبل گورننس انیشی ایٹو، دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر، تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھ سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس تقریب میں چین اور کرغزستان کی سیاسی جماعتوں، ذرائع ابلاغ، تھنک ٹینکس اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 نمائندوں نے شرکت کی۔