• صفحہ اول>>سیاست

    چین میں کھپت "توسیع اور معیار میں بہتری" کے اہم مرحلے میں داخل

    (CRI)2026-07-14

    چین میں "کھپت میں توسیع کے لیے پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ" 14 جولائی کو جاری کیا گیا۔ منصوبے میں تجویز دی گئی ہے کہ 2030 تک چین کی کھپت کی مجموعی مارکیٹ کا حجم مسلسل وسعت اختیار کرے گا، کھپت کے ڈھانچے میں مزید بہتری آئے گی اور اقتصادی ترقی میں کھپت کا کردار مزید مضبوط ہوگا۔

    2025 میں چین میں اشیائے صرف کی مجموعی خوردہ فروخت 50.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو پہلی بار 50 ٹریلین یوآن کی حد سے تجاوز کر گئی۔پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کی کھپت کی مارکیٹ ترقی کے ایسے اہم مرحلے میں داخل ہو گی جہاں حجم میں اضافے کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ اس عرصے میں اشیائے صرف کی مجموعی خوردہ فروخت تقریباً 60 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    "کھپت میں توسیع کے لیے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے" میں بزرگوں کی نگہداشت، بچوں کی پرورش، ثقافت و سیاحت، صحت اور دیگر شعبوں میں عوام کی بڑھتی ہوئی کھپت کی ضروریات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی میں اضافہ، کھپت کے پلیٹ فارمز اور ذرائع کو مزید وسعت دینے، معاون سہولیات اور ضمانتی اقدامات کو مضبوط بنانے سمیت متعدد اقدامات کے ذریعے عوامی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

    زبان