• صفحہ اول>>سیاست

    وانگ ای کی جزائر سولومن کے وزیر برائے امورِ خارجہ و غیر ملکی تجارت کے ساتھ ملاقات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-15

    15جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 14جولائی کو بیجنگ میں، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے جزائر سولومن کے وزیر برائے امورِ خارجہ و غیر ملکی تجارت رِک ہاوے نپویلا سے ملاقات کی۔

    وانگ ای نے کہا کہ چین، جزائر سولومن کے ساتھ اپنے تعلقات کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے جزائر سولومن کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین کا، بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے ساتھ تعلقات کی ترقی کا مقصد جنوب- جنوب تعاون کو مضبوط بنانا اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس کے کوئی جیو پولیٹیکل مقاصد نہیں ہیں اور اس میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کو اپنے ترقیاتی شراکت داروں کا آزادانہ انتخاب کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

    رِک ہاوے نپویلا نے کہا کہ جزائر سولومن ،ایک چین کے اصول پر ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور ترقی کے لیے چین کی خدمات قابلِ قدر ہیں، جب کہ چین کے ترقیاتی تجربات سے جزائر سولومن اور بحرالکاہل کے دیگر جزیرہ نما ممالک بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

    زبان