15 تاریخ کو چین کی ریاستی کونسل کے امورِ تائیوان دفتر نے معمول کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگرچہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) انتظامیہ مختلف طریقوں سے تائیوان کے ہم وطنوں کو چائنیز مین لینڈ آنے سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم رواں سال کی پہلی ششماہی میں تائیوان کے ہم وطنوں میں چائنیز مین لینڈ کے ساتھ تبادلوں کی خواہش مسلسل بڑھ رہی ہے، اور کئی تبادلہ سرگرمیوں میں ریکارڈ شرکت دیکھی گئی ہے۔
ترجمان چو فنگ لیان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اعداد و شمار مکمل طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ امن، ترقی، تبادلہ اور تعاون تائیوان کے معاشرے کی غالب رائے ہے، جبکہ یہ دونوں کناروں کے عوام کی مشترکہ خواہش بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی پی انتظامیہ کی جانب سے دانستہ طور پر پھیلایا جانے والا نام نہاد "چائنیز مین لینڈ بہت خطرناک ہے" کا جھوٹ پہلے ہی بے بنیاد ثابت ہو چکا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ صرف سننا حقیقت کا مکمل ادراک نہیں، اصل حقیقت خود دیکھنے سے سامنے آتی ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ تائیوان کے ہم وطنوں کا چائنیز مین لینڈ آنے، تبادلے، مطالعاتی دوروں، تربیت، روزگار، کاروبار، سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں میں شرکت کا پُرجوش خیرمقدم کرتے ہیں ، اور اس مقصد کے لیے مزید سہولیات فراہم کریں گے اور بہتر حالات پیدا کریں گے ۔