• صفحہ اول>>سیاست

    آستانہ میں "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی پانچویں جلد کی تعارفی تقریب کا انعقاد

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-16

    16جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 15جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی پانچویں جلد کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں چین اور قازقستان کے مہمانوں کے علاوہ اشاعتی اداروں، ،ذرائع ابلاغ ، تھنک ٹینکس، جامعات اور کاروباری شعبوں کے نمائندوں سمیت 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔تقریب میں شریک افراد نے کہا کہ "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی پانچویں جلد نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات کے تازہ ترین ثمرات کی جامع اور منظم عکاسی کرتی ہے۔ صدر شی جن پھنگ کی اس اہم کتاب کے ذریعے ملکی انتظام و انصرام کے تجربات کا تبادلہ، چین اور قازقستان کے درمیان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔تقریب کے دوران چین کی جانب سے قازق مہمانوں کو "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی چوتھی جلد کا قازق زبان کا ایڈیشن اور پانچویں جلد کا روسی زبان کا ایڈیشن بھی پیش کیا گیا۔

    زبان