• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کا دورہ شنگھائی ، شہری تجدید اور عوامی فلاح کی تاکید

    (CRI)2026-07-16

    15 جولائی کو اپنے دورہِ شنگھائی کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اعلیٰ معیار کی شہری تجدید کو شہری جدیدیت کو آگے بڑھانے کا ایک اہم محرک قرار دیا ۔ انہوں نے شہری تجدید کے تمام اقدامات کے مؤثر نفاذ اور عوام کو زیادہ سہولیات اور فوائد فراہم کرنے نیز ان کے احساسِ تحفظ میں مسلسل اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    15 جولائی کی سہ پہر شی جن پھنگ نے شنگھائی کی ڈسٹرکٹ حوانگ پھو ڈسٹرکٹ کے بان سونگ یوان روڈ کے شہری رہائشی علاقے کا دورہ کیا جہاں 1950 کی دہائی میں تعمیر کی گئی چار عمارات کی مرمت و تزئین کرتے ہوئے اسے رہائشیوں کے لیے زیادہ جدید اور باسہولت بنا یا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی، شہری ترقی کے امور کو بے حد اہمیت دیتی ہے اور پرانے رہائشی علاقوں کی ازسرِنو تعمیر و تزئین اس کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے رہائشیوں کے اطمینان کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیونٹی میں پراپرٹی مینجمنٹ اور عوامی سہولتوں کے معیار کو مسلسل بہتر بنانے کی تاکید کی ۔

    دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ نے ریٹائرڈ شہری کے گھر جا کر ان کی رہائشی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے کمیونٹی سروس سٹیشن کا دورہ کیا، سہولت سٹور میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کا جائزہ لیا اور رہائشی نمائندوں، ذیلی ضلعی حکام اور کمیونٹی کارکنان سے ہلکی پھلکی بات چیت کی۔ شی جن پھنگ نے اپنے دورے کے دوران اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ وقت سیلاب کے خطرات کا ایک اہم مرحلہ ہے، لہٰذا تمام علاقوں اور متعلقہ اداروں کو سیلاب کی روک تھام، سیلاب سے نمٹنے اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے اقدامات کو پوری سنجیدگی سے اختیار کرنا چاہیے تاکہ عوام کے جان و مال کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    زبان