• صفحہ اول>>سیاست

    چھیوشی میگزین میں شی جن پھنگ کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ کی تقریب میں کی گئی تقریر سے متعلق مضمون کی اشاعت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-16

    16جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)16 جولائی کو ، چھیوشی میگزین کے 14ویں شمارے میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ کی تقریب میں کی گئی تقریر سے متعلق مضمون شائع کیا گیا ہے ۔

    مضمون میں کہا گہیا ہے کہ 105 سالہ جہدِ مسلسل نے چینی عوام کے مستقبل اور تقدیر کو تبدیل کیا، چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے حصول کا راستہ کھولا، مارکسزم کی بھرپورقوت کا مظاہرہ کیا ، عالمی تاریخ کے عمل پر گہرے اثرات مرتب کیے اور ایک مضبوط کمیونسٹ پارٹی آف چائنا تشکیل دی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 سالہ جدوجہد میں شاندار کامیابیوں نیز تاریخ اور عوام کی جانب سے اس پارٹی کا انتخاب کیوں کیا جاتا ہے کی وضاحت کرتے ہوئے مضمون میں کہا گیا کہ اس کی بنیادی وجہ پارٹی کی دیگر سیاسی جماعتوں اور قوتوں کے مقابلے میں منفرد خصوصیات ہیں۔شی جن پھنگ نے تمام پارٹی اراکین کو اپنے اصل مشن کو ہمیشہ یاد رکھنے، عاجزی اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے نیز مشکلات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ اور کام کرنے کی بہترین صلاحیت پیدا کرنے کی تاکید کی تاکہ ملک بھر میں تمام قومیتوں کے عوام کو ساتھ لے کر نئے دور کے نئے سفر میں نئی تاریخی کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔

    زبان