
15 جولائی کو، چین کے نائب صدر ہان زینگ نے بیجنگ میں نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جان کی سے ملاقات کی۔
ہان زینگ نے کہا کہ اس وقت چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری دوسرے عشرے میں داخل ہو چکی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔ چین نیوزی لینڈ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد ، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین نیوزی لینڈ تعلقات مسلسل آگے بڑھ سکیں۔
نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جان کی نے کہا کہ چین کی مسلسل تیز رفتار ترقی نے نیوزی لینڈ کے لیے مارکیٹ کے وسیع مواقع پیدا کیے ہیں۔ نیوزی لینڈ ہمیشہ چین کو اپنا دوست سمجھتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور بات چیت و رابطوں کے ذریعے علاقائی اور عالمی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کریں گے۔