15 جولائی کو ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 36ویں ہانگ کانگ بک فیئر کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر کتاب "نئے دور میں چین کی حکمرانی کا ریکارڈ" کی پہلی جلد کے روایتی چینی زبان کے ایڈیشن کی رونمائی کی گئی۔کتاب میں، تحاریر اور تصاویر کے ذریعے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی بصیرت افروز رہنمائی میں چین کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی جانب پیش قدمی کے تاریخی سفر کو پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کی پہلی جلد کے روایتی چینی زبان کے ایڈیشن کی اشاعت ہانگ کانگ اور مکاؤ کے تمام شعبوں کے لیے معیشت کے فروغ، عوامی زندگی کی بہتری نیز قومی شعور اور حب الوطنی کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم مطالعاتی مواد فراہم کرتی ہے۔