• صفحہ اول>>سیاست

    ژانگ گوچھنگ لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق ہنگامی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے چھونگ چھنگ کی پھنگ شوئی کاؤنٹی پہنچ گئے

    (CRI)2026-07-19

    سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گو چھنگ سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور اسٹیٹ کونسل کی نمائندگی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ذمہ دار ساتھیوں کے ہمراہ چھونگ چھنگ کی پھنگ شوئی کاؤنٹی پہنچے، جہاں انہوں نے پہاڑی تودہ گرنے کے مقام پر جاری امدادی کارروائیوں اور ہنگامی اقدامات کی نگرانی کی۔

    ژانگ گو چھنگ نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیوں کی تفیصلات حاصل کیں اور امدادی منصوبے کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں زخمی افراد اور عارضی مقامات پر منتقل کیے گئے لوگوں کی خیروعافیت بھی معلوم کی اور انہیں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ہمدردی اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

    زبان