24جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 29اپریل 2025 کو، شنگھائی کے لارج-ماڈل انکیوبیٹر، شنگھائی فاؤنڈیشن ماڈل انوویشن سینٹر (SMC) میں، نئے اور جدید خود مختار انٹیلی جنٹ ایجنٹس کے ارتقا کے موضوع پر ایک سیلون منعقد ہوا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اپنے معائنہ جاتی دورے کے دوران، اس سیلون میں شرکت کی اور نوجوان موجدین کے ساتھ بے حد دلچسپی کے ساتھ دوستانہ انداز میں تبادلہ خیال کیا۔
شنگھائی فاؤنڈیشن ماڈل انوویشن سینٹر کی آپریشنل ٹیم کی اوسط عمر 35 سال سے کم ہے،ان نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے چینی نوجوانوں سے وابستہ اپنے پر خلوص جذبات اور توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ایک مضبوط ملک بنانے اور قومی تجدید کو ہر سطح پر آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ نوجوان نسل کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے مکمل ادراک کا بہترین وقت ہے۔ چینی قوم کے عظیم خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے، ہماری امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں۔
شنگھائی فاؤنڈیشن ماڈل انوویشن سینٹر میں کام کرنے والے جی پھان، 1990 کے بعد پیدا ہونے والے ایک محقق ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے پر خلوص الفاظ واقعی حوصلہ افزا ہیں، مزید یہ کہ بڑے ماڈل کے شعبے کی تیز رفتار پیش رفت کے دوران، انہیں چین کی اے آئی صنعت کی تیز رفتار ترقی کا براہِ راست تجربہ ہوا ہے۔
شنگھائی فاؤنڈیشن ماڈل انوویشن سینٹر میں ہی، وانگ دیان یی بھی کام کرتے ہیں۔ 2000 کے بعد پیدا ہونے والے اس نوجوان کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسے دور میں رہتے ہیں جو مواقع سے بھرپور ہے، جو ہم نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ وسیع سٹیج فراہم کرتا ہے۔
ہر نسل کا اپنا سفر ہوتا ہے، اور ہر نسل کے نوجوانوں کا اپنا مشن ہوتا ہے۔ آج کے چین کے نوجوان پہلے سے زیادہ پراعتماد، خود مختار اور پر عزم ہیں اور وہ تاریخ میں بے مثال اقدامات کا آغاز اور بھرپور تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔