• صفحہ اول>>سیاست

    چینی سدرن تھیٹر کمانڈکا فلپائن کی جانب سے خطے سے باہر کے ممالک کے ساتھ مشترکہ گشت پر ردِعمل

    (CRI)2026-07-27

    چینی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان ، بحریہ کے کرنل زائی شی چھن نے کہا ہےکہ 26 جولائی کو چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحیرہ جنوبی چین میں بحری اور فضائی افواج کو منظم کر کے معمول کا گشت کیا۔

    انہوں نے کہا کہ فلپائن نے خطے سے باہر کے بعض ممالک کو ساتھ ملا کر نام نہاد مشترکہ گشت کا انعقاد کیا، جو بحیرہ جنوبی چین میں صورتحال کو خراب کرنے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔تھیٹر کمانڈ کے دستے قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سمندری حقوق و مفادات کا پرعزم دفاع کریں گے اور علاقائی امن و استحکام کا مضبوطی سے تحفظ کریں گے۔

    زبان