گیارہ اگست کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک پیغام میں ، کولمبیا میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر صدر ابیلارڈو اسپریلا سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے، زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا کولمبیا کے عوام اپنی حکومت کی قیادت میں یقیناً اس ناگہانی آفت کے بعد جلد از جلد اپنے وطن کی تعمیر نو میں کامیاب ہوں گے۔