14اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)"مشن ان لاک" کی چوتھی قسط میں، مینا کو ایک معمر خاتون کے لیے ایمرجنسی کال ڈیوائس کو دوبارہ فعال کرنے کا کام سونپا جاتا ہے۔ ان خاتون کی صحت کی صورتِ حال میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔
تحقیق کرنے پر مینا کو معلوم ہوتا ہے کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ خاتون کو ڈیوائس کا استعمال نہیں آتا یا انہیں مدد کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ انہیں یہ فکر ہے کہ وہ اپنے خاندان پر بوجھ نہ بنیں اور نہ ہی وہ یہ چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں ایک ایسی بزرگ خاتون سمجھیں جو اپنے معاملات خود نہیں سنبھال سکتیں۔
یہ تجربہ مینا کو یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ عمر دوست خدمات، صرف صحت کی نگرانی اور ہنگامی امداد تک محدود نہیں ہیں۔ انہیں زیادہ قابل رسائی، انفرادی ضروریات کے مطابق اور سوچ سمجھ کر بنائے گئے حل پیش کرنے چاہئیں جو عمر رسیدہ افراد کی صحت سے متعلق مشاورت، خوراک کی خدمات، جذباتی رفاقت، ثقافتی سرگرمیوں اور سماجی شرکت جیسی متنوع ضروریات کو پورا کریں، تاکہ وہ محفوظ، آسان اور مطمئن زندگی گزار سکیں۔
15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) میں، قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے معمر افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے، سلور اکانومی کو ترقی دینے، عمر دوست مصنوعات اور عمر رسیدہ افراد کے لیے خدمات کی فراہمی میں توسیع کی کوششوں کے لیے کہا گیا ہے۔
حقیقی عمر دوست ترقی، صرف عمر رسیدہ افراد کو دیکھ بھال اور تحفظ فراہم کرنے ہی سے تعلق نہیں رکھتی ہے، اس کا مقصد انہیں باعزت انداز میں مدد حاصل کرنے، اپنی کمیونٹیز سے جڑے رہنے اور اپنی زندگی کے آخری سالوں میں مطمئن زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔



