14اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) "مشن ان لاک" کی پانچویں قسط میں، مینا اور ہانگ کانگ کے ایک موجد، گریٹر بے ایریا میں روبوٹ پروڈکشن کے لیے ایک روبوٹ کی تیاری کے سلسلے میں جو دوڑ بھاگ کرتے ہیں، وہ دنیا بھر کے کاروباری افراد کی توجہ اس علاقے کی جانب مرکوز ہونے کے سبب کی وضاحت کرتی ہے۔
صرف 72 گھنٹوں میں وہ، ہانگ کانگ کی جدید تحقیق و ترقی، شین زن کے ہارڈویئر سپلائی چین کلسٹرز، چھیان ہائی کی ادارہ جاتی جدتوں اور سرحد پار سٹارٹ اپس کے لیے موزوں کاروباری ماحول کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں، جو ایک طاقتور ردعمل کو جنم دیتا ہے۔
آخرِ کار مینا کو احساس ہوتا ہے کہ واقعی، ناقابل شکست چیز کبھی بھی ایک انفرادی یا منفرد خیال نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک ایسا ماحولیاتی نظام ہے جو شہروں کی سرحدوں سے آگے نکلتا ہے اور تحقیق و ترقی، پیداوار، خدمات اور عالمی توسیع کو باہم منسلک کرتا ہے۔
پندرہویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) میں، گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ تعاون کو گہرا کرنے اور اہم شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
ٹیکنالوجی جدت کی حقیقی طاقت، الگ تھلگ لیب میں ہونے والی پیش رفت میں نہیں ہے، بلکہ یہ ایک مضبوط سپلائی چین میں جڑ پکڑنے اور فوری طور پر حقیقی پیداوار میں منتقل ہونے میں ہے۔ یہ فرنٹیئر تحقیق سے صنعتی اطلاق تک، تبدیلی کی یہ تیز رفتار، نئی معیاری پیداواری قوتوں کی واضح ترین مثال ہے۔



