19 اگست کو چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے معمول کی پریس کانفرنس میں وزیرِ خارجہ وانگ ای کے آئندہ جنوبی کوریا کے دورے کے حوالے سے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا ایک دوسرے کے قریبی ہمسائے اور شراکت دار ہیں۔سفارتی تعلقات کے قیام کے 34 برسوں کے دوران چین۔جنوبی کوریا تعلقات نے جامع اور تیز رفتار ترقی کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوش حالی کے فروغ میں بھی مثبت کردار ادا ہوا ہے۔
لن جیئن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وزیرِ خارجہ وانگ ای کا یہ دورہ دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والی اہم مفاہمت پر مزید بہتر عمل درآمد، رابطوں کے فروغ، باہمی اعتماد میں اضافے اور تبادلوں و تعاون کو گہرا کرنے میں مدد دے گا، اور دونوں ممالک مل کر چین۔جنوبی کوریا تزویراتی شراکت داری کو مسلسل آگے بڑھائیں گے۔