20اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چینی کمپنی CAS سپیس نے اپنے اپر سٹیج Kinastra-1 پروپلشن سسٹم کی جانچ کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق، توقع ہے کہ اس کی لانچنگ اگلے سال کے آغاز میں ہوگی۔ یہ کمرشل سپیس میں خلائے بسیط کے مشنز کے لیے چین کی لانچنگ کی صلاحیتوں کو بڑھائے گا۔
اپر سٹیج، ایک "سپیس شٹل بس" کی طرح کام کرتا ہے، جو راکٹ کے ذریعے مدار میں پہنچنے کے بعد خلا میں منتقلی کی سرگرمیاں سر انجام دیتا ہے۔ یہ سیٹلائٹس کو مختلف مداروں کے درمیان منتقل کرتا ہے، ایندھن کی بچت کرتا ہے اور ایک ہی لانچ میں متعدد تعیناتیوں کو ممکن بناتا ہے۔
حال ہی میں Kinastra-1 نے وسیع پیمانے پر انجن کی پریشرائزیشن، پروپیلنٹ فیڈ، مینجمنٹ اور سرو و کنٹرول سسٹمز کی متعدد آزمائشیں کی ہیں جن کے دوران، ہائی تھرسٹ، ملٹی ری سٹارٹ کی صلاحیت، متوازن پروپیلنٹ فیڈ اور ایک قابل اعتماد الیکٹریکل ڈیزائن جیسی اہم ٹیکنالوجیز کی توثیق ہوئی ہے۔
CAS سپیس کے مطابق، Kinastra-1 مواصلاتی کنسٹیلیشنز کی تعیناتی اور خلائے بسیط کی دریافت سمیت دیگر پیچیدہ مشنز کے لیے بہترین ہے۔



