20 اگست کی سہ پہر، اردن کے شاہ عبداللہ دوم دورۂ چین کے اگلے مرحلے میں بیجنگ پہنچ گئے ۔شاہ عبداللہ دوم چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر 18 سے 24 اگست تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ تخت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا نواں دورۂ چین ہے۔ بیجنگ پہنچنے سے قبل شاہ عبداللہ دوم شنگھائی اور شینزین کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔