
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے 21 اگست کو جکارتہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور وزیر دفاع ڈونگ جون سے ملاقات کی۔
صدر پرابوو سوبیانتو نے انڈونیشیا-چین جامع اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم اور "2+2" ڈائیلاگ میکانزم کے کردار اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین نے معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاع کے شعبوں میں جو نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں اور تمام فریقوں کو ان کامیابیوں سے سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا چین کے ساتھ سیاست، معیشت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور مزید چینی کمپنیوں کے انڈونیشیا میں کاروبار اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انڈونیشیا چینی کمپنیوں کے لیے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرتا رہے گا اور کسی بھی بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی اور منفی پروپیگنڈے کی مخالفت کرے گا۔صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے رواں سال نومبر میں چین کے شہر شن زن میں ہونے والے اپیک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے کو عملی جامہ پہنانے، سیاست، معیشت، توانائی اور کان کنی، عسکری امور اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، تاکہ علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔