• صفحہ اول>>سیاست

    متعلقہ فریق ہانگ کانگ کے امور میں کسی بھی قسم کی مداخلت بند کریں، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2026-08-25

    امریکہ سمیت بعض ممالک اور یورپی یونین نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے عدالتی حکام کی جانب سے قانون کے مطابق کیے گئے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیانات جاری کیے ہیں۔

    24اگست کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیئن نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کہا کہ بعض ممالک اور تنظیموں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں عدالتی مقدمات کو استعمال کرتے ہوئے بدنیتی سے ہانگ کانگ اور اس کی قانون کی حکمرانی کو بدنام کیا اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے امور چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ چین متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کی خودمختاری اور ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کا احترام کریں، سیاسی جوڑ توڑ بند کریں اور کسی بھی انداز میں ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔

    زبان