24 اگست کو، چینی صدر شی جن پھنگ نے بنگلہ دیش کے نو منتخب صدر ،مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 51 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ احترام پر مبنی مساویانہ سلوک روا رکھا، مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی اور جدیدیت کے حصول کی راہ پر ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھتے آئے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات نے بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات کے امتحان کو برداشت کیا ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔بنگلہ دیش تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کے ساتھ مل کر چین اور بنگلہ دیش کی روایتی دوستی اور تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے، "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو" کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے اور نئے دور میں چین-بنگلہ دیش مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔