حال ہی میں، پیپلز بینک آف چائنا، چین کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی ، قومی محکمہ برائے مالیاتی نگرانی، چائنا سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن،قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت خزانہ، وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ، قومی ملکیتی اثاثوں کی نگرانی و انتظام کے کمیشن، قومی محکمہ برائے حقوق املاک دانش اور قومی محکمہ برائے غیر ملکی زرمبادلہ نے مشترکہ طور پر "بیجنگ (بیجنگ-تھیانجن- حہ بے)، شنگھائی (دریائے یانگسی ڈیلٹا)، اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدت طرازی مراکز کی تعمیر کے لیے مالیاتی معاونت پر رہنمائی کی رائے" جاری کی۔
"رائے" میں ملک کی مجموعی ترتیب کے لئے مالیاتی خدمات کے سلسلے میں ان تین خطوں کے کردار اور اہم امور کو بالترتیب پیش کیا گیا۔ بیجنگ (بیجنگ-تھیانجن- حہ بے) اصل اختراع اور باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ شنگھائی (دریائے یانگسی ڈیلٹا) صنعتی کلسٹرکی مربوط برتریوں سے فائدہ اٹھاتا ہے جبکہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا ایک کھلا سائنس اور ٹیکنالوجیکل فنانس سسٹم بناتا ہے۔"رائے "میں خطرے کی مشترکہ روک تھام اور کنٹرول میکانزم کی تعمیر کو مضبوط بنا نے کے حوالے سے بھی ذکر موجود ہے ۔ اگلے مرحلے میں پیپلز بینک آف چائنا متعلقہ محکموں کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرے گا اور اہم امور کے نفاذ کو بڑھانے میں متعلقہ علاقوں کی مدد کرے گا۔