چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے حال ہی میں "اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی سے ہم آہنگ روزگار دوست ترقیاتی طریقۂ کار کی تشکیل میں معاونت کے لیے رہنما ہدایات" جاری کی ہیں، جن میں اس حوالے سے متعلقہ امور کے لیے لائحہ عمل وضع کیا گیا ہے۔
رہنما ہدایات میں زور دیا گیا ہے کہ شی جن پھنگ کے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کی رہنمائی میں عوام کو مرکزیت دینے والے ترقیاتی تصور پر عمل کیا جائے، مادی وسائل اور انسانی ترقی میں سرمایہ کاری کو باہم مربوط رکھا جائے، ترقی اور سلامتی کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے اور روزگار کو ترجیح دی جائے۔
ان ہدایات کے مطابق، اے آئی کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکنالوجی کی ترقی سے ہم آہنگی کے ذریعے اعلیٰ معیار کے حامل زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور روزگار دوست ترقیاتی طریقۂ کار تشکیل دینا بنیادی اہداف ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ اے آئی کے مثبت اثرات کو فعال طور پر بڑھایا جائے، تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں، روایتی ملازمتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے تقویت ملے، روزگار کا معیار بہتر ہو اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئی توانائی پیدا ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ اے آئی کے استعمال سے ملازمتوں کی جگہ ٹیکنالوجی کے متبادل کے طور پر آنے والے منفی اثرات کو مؤثر انداز میں کم کیا جائے۔
رہنما ہدایات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ تکنیکی ترقی، صنعتی اپ گریڈنگ، روزگار کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود میں بہتری کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے ایسی جامع ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کے لیے مواقع موجود ہوں۔