• صفحہ اول>>سیاست

    چینی خصوصی ایلچی زائی جون سے سعودی وزارتِ خارجہ کے مشیر شہزادہ خالد کی ملاقات

    (CRI)2026-10-26

    21 تاریخ کو چینی حکومت کے مشرقِ وسطیٰ امور کے خصوصی ایلچی زائی جون سے بیجنگ میں سعودی وزارتِ خارجہ کے مشیر شہزادہ خالد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے چین اور سعودی عرب کے تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

    زائی جون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور سعودی عرب کے تعلقات میں تیز رفتار پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور سعودی عرب سمیت خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔ چین اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہےاور امید کرتا ہے کہ خطے میں جلد از جلد امن و استحکام بحال ہوگا۔

    سعودی وزارتِ خارجہ کے مشیر شہزادہ خالد نے کہا کہ سعودی عرب چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات میں نئے امکانات پیدا کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے علاقائی امور پر چین کے منصفانہ مؤقف اور اس کے اہم تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب چین کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ اور فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

    زبان