• صفحہ اول>>سیاست

    چین، روس اور امریکہ  کے سربراہان کی ملاقات 'بے مثال' اور 'انتہائی اہم' تھی،ٹرمپ

    (CRI)2026-11-22

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حال ہی میں چین کے شہر شن زن میں ہونے والی اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ ایک بہت کامیاب اقتصادی میٹنگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین، روس اور امریکہ کے سربراہان کی ملاقات 'بے مثال' اور 'انتہائی اہم' تھی، اور ملاقات کے دوران 'ماحول انتہائی گرمجوش اور ناقابل یقین تھا'۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس تاریخی ملاقات کے نتائج 'ایک بے مثال سہہ فریقی امن اعلامیہ' ہے ۔ امریکہ، روس اور چین نے باضابطہ طور پر اتفاق رائے قائم کرلیا ہے کہ 'ایٹمی تنازع کبھی نہیں ہونے دینا چاہیے'۔ ٹرمپ نے چین کے شہروں کی صفائی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ"وہاں کی' انرجی' حیرت انگیز ہے"۔

    زبان