• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    AI اور چینی مطالعہ، امور چین کے عالمی ماہرین کی نظر میں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-06-21

    21جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چینی تاریخ کے مطالعے کے لیے جو تاریخی ڈیٹا اور متن میسر ہے اس کی بڑی مقدار کو روایتی طریقے سے یعنی افراد کے ذریعے ہاتھ سے ہی پروسیس کرنے پر انحصار کیا جاتا ہے اس کے برعکس، مصنوعی ذہانت (AI) نے چین کا مطالعہ کرنے والوں کے لیے نئے راستے کھول دیے ہیں اور انہیں ایک متنوع تاریخی تناظر تک رسائی فراہم کی ہے۔

    جرمنی کے ہیلویگ شمیٹزگلنٹزر ، امور چین کے ایسے ہی ایک ماہر ہیں کہ جو اے آئی ٹیکنالوجی سے چینی مطالعے کی ایک نئی دنیا سے مستفید ہو رہے ہیں۔ شمیٹز نے 5 سے 7 جون تک جنوبی چینی کے شہر شینزین میں منعقدہ ورلڈ کانفرنس آن سائنالوجی 2025میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 50 سے زائد ممالک اور علاقوں کے تقریباً 200 ماہرین امور چین کے ساتھ مل کر اے آئی کے دور میں سائنالوجی کی جدید ترقی کا جائزہ لیا اور چین اور دنیا کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا۔ انہیں اس بات کا ادراک ہوا کہ چین کا اے آئی میں تعاون صرف تکنیکی نہیں، بلکہ یہ ثقافتی بھی ہے ۔اے آئی کے لیے ثقافتی نقطہ نظر انسانیت کی اجتماعی حکمت میں ایک اہم شراکت کی نمائندگی کرتا ہے۔ کانفرنس کے دوران، محققین نے چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ٹینسنٹ، آرتھرون آرٹ سینٹر، اور کچھ ڈیجیٹل تخلیقی پلیٹ فارمز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آے آئی ایپلیکیشنز اور تخلیقی اے آئی آلات کی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا اور جانا کہ روایتی چینی فن کو کس طرح ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ٹینسنٹ میں، انہوں نے موگا گروٹوز میں سے ایک غار کا ورچوئل دورہ کیا، اوریکل بون ریسرچ کو تیز کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے اے آئی پلیٹ فارمز کا جائزہ لیا اور جانا کہ کس طرح بیجنگ کے مرکزی محور کے ہائی ڈیفینیشن ڈیجیٹل اثاثوں کی تخلیق کے لیے گیمنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو کامیابی کے ساتھ UNESCO ورلڈ ہیریٹیج ایپلی کیشن کی تائید کرتا ہے۔

    حال ہی میں، ترکی کے ماہر امور چین اور انقرہ حاسی بیرام وےلی یونیورسٹی کے پروفیسر گیرے فیدان شمال مغربی چین کی قدیم شاہراہ ریشم کے مرکز ، ڈن ہوانگ کے دورے سے واپس آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر کی جانے والی ڈیجیٹل محافظت کے اقدامات نے انہیں حیران کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے آئی نے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انسان کی صلاحیتیں محدود ہیں، لیکن اے آئی، مثلاً کمپیوٹرز جیسے آلات جو ہمیں معلومات جمع کرنے اور تحقیق کی کارکردگی کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی انسان سے متعلق علوم میں تحقیق کے منظرنامے کو دوبارہ تشکیل دے رہی ہے، مطالعہ چین کے میدان میں بے مثال تبدیلیاں لا رہی ہے۔ تیزی سے نمایاں ہوتے آلات جیسے اے آئی، بگ ڈیٹا تجزیہ، اور نیچرل لینگوئج پروسیسنگ چینی کلاسکس کے وسیع ذخیرے کو سمجھنے کے لیے نئے امکانات فراہم کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور تعاملاتی ٹیکنالوجیز کے ذریعے، چینی ثقافت کے عناصر، جیسے تاریخی شخصیات اور کہانیاں، دنیا بھر میں نوجوان نسلوں تک نئے دلچسپ طریقوں سے پہنچ رہی ہیں۔

    رواں سال ،"Understanding China: Sinologies in the Age of Artificial Intelligence" کے موضوع پر اس سال کی عالمی سائنولوجی کانفرنس نے سائنالوجی اور چین کے مطالعے پر اے آئی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور عالمی سطح پر نوجوان محققین تیار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ کانفرنس میں سائنالوجی کے باصلاحیت افراد کے لیے چین کا پہلا پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام بھی شروع کیا گیا۔

    ویڈیوز

    زبان