• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    روایتی چینی طب ، قازقستان میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-06-19

    19جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) قازقستان میں روایتی چینی طب کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مقامی لوگوں میں یہ "آتشیں پیالے "، "بغیر درد والی لمبی سوئیوں" اور "میٹھی جڑی بوٹیوں کی چائے" سے کیے جانے والے علاج کے طور پر معروف ہے ۔ دسمبر 2022 میں چین-قازقستان روایتی طبی مرکز کا قیام عمل میں آیا، یہ مرکز قازقستان کے شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال کا ایک نیا متبادل فراہم کرتا ہے اور اپنے قیام کے بعد سے اب تک اس مرکز میں 30,000 سے زیادہ مریض آچکے ہیں۔

    قوموں کے مابین دوستی، ریاستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی کنجی ہے، اور دل سے دل تک کی بات چیت دوستی کی گہرائی بڑھانے میں معاونت کرتی ہے۔ مرکز کے قیام کو فروغ دینے، جڑی بوٹیوں کی کاشت اور پروسیسنگ میں تعاون کو ترقی دینے، اور پہلے چین-وسطی ایشیا سمٹ کے نتائج کی فہرست میں " ہیلتھ سلک روڈ" کے شامل ہونے سے، چین اور قازقستان کے درمیان تعاون، دیگر وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ، روایتی طب کے میدان میں مضبوط ہوتا جا رہا ہے جو مقامی لوگوں کے لیے عملی طور پر فائدہ مند ثابت ہو رہاہے۔

    ویڈیوز

    زبان