• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    جنوبی چین میں پہلی بار   ممالیہ  اقسام  کے آثار  کی دریافت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-06-21
    جنوبی چین میں پہلی بار   ممالیہ  اقسام  کے آثار  کی دریافت
    27 اپریل 2025 کو لی گئی تصویر ، جس میں جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر چاؤچنگ شہر کی کاونٹی ہوا ئےجی میں دریافت ہونے والے قدموں کے نشانات دکھائے گئے ہیں۔ (شنہوا /لیانگ شیان روئی)

    21جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چائنا یونیورسٹی آف جیوسائنسز ،بیجنگ کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ، جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر چاؤچنگ کی کاونٹی ہوا ئےجی میں ممالیہ اقسام اور ڈائیناسور کےآثار کا ایک مجموعہ ریکارڈ کیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق، حال ہی میں دریافت ہونے والا یہ نشان صرف 1.8 سینٹی میٹر لمبا ہے۔

    یہ تحقیق چائنا یونیورسٹی آف جیوسائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شنگ لِی دا کی سربراہی میں جنوبی کوریا اور برازیل کے بین الاقوامی محققین اور فوسلز سے دلچسپی رکھنے والے ماہرین کے اشتراک سے کی گئی ہے۔یہ نتائج حال ہی میں جیوسائنسز کے اطالوی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔ پروفیسر شنگ لِی دا کا کہنا ہے کہ 1 اعشاریہ 8 سینٹی میٹر لمبے، بیضوی شکل کے یہ نشان بہت اچھی حالت میں ہیں، جس میں چار چھوٹی اور چوڑی انگلیاں ، پاوں کی گدی گول ہے اور پوریں کند ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ نشان کسی جھیل یا دریا ئی مٹی میں بنا ہوگا اور ممکنہ طور پر ایک چھوٹے، چوہے جیسے جانور کا ہوگا ۔یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ممالیہ اقسام کی ماحولیاتی موافقت زیادہ وسیع تھی۔

    اس علاقے میں حال ہی میں دریافت ہونے والے تھیروپوڈ کے نشانات تین انگلیوں والے ڈائینوسار کے پاؤں کے نشانات ہیں جن میں پنجوں کے واضح نشانات موجود ہیں اور ہر ایک کی لمبائی 9.5 سینٹی میٹر ہے،چو پائے کے دو اضافی نشانات ہیں، ہر ایک کی لمبائی 45 سینٹی میٹر ہے، یہ خصوصیات ساؤروپاڈز کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔

    پروفیسر شنگ لِی دا کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی چین کے کریٹاسئیس میں ممالیہ قسم کے آثار ملنے کا پہلا دستاویزی واقعہ ہے، جو اس دور میں اس علاقے میں ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کے تنوع کے بارے میں ہماری سمجھ کو بڑھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے تحقیق آگے بڑھتی ہے، ہم اس دور کے جانداروں کی ارتقائی تاریخ اور ماحولیاتی حرکیات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں، جو سائنس اور عوامی تعلیم دونوں کے لیے اہم ہیں۔

    یہ تصویر 19 فروری 2025 کو لی گئی ہے جس میں جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر چاؤچنگ شہر کی کاونٹی ہوا ئےجی میں دریافت ہونے والے قدموں کے نشانات دکھائے گئے ہیں۔ چائنا یونیورسٹی آف جیوسائنسز ، بیجنگ کی تحقیقاتی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بار ہوائےجی کاؤنٹی، میں کریٹاسئیس کی تہوں میں ممالیہ اور ڈائینو سار کےآثار کا مجموعہ ریکارڈ کیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق، حال ہی میں دریافت کردہ نشانات کی لمبائی صرف 1.8 سینٹی میٹر ہے۔ (می جیالین/شنہوا)

    ویڈیوز

    زبان