8 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)7 اگست کو چائنا مینڈ سپیس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ، صوبہ حہ بے کی کاونٹی ہوائی لائی میں چین کے انسان بردار لونر لینڈر "لان یوئے " کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی جامع جانچ پرکھ ، کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔
سپیس ایجنسی کے مطابق ، چین نے پہلی مرتبہ اپنے انسان براد لینڈر کی کسی غیر ارضی سطح پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی جانچ پرکھ کی ہے اور یہ کامیابی ، چین کے انسان بردار قمری مشن کی ترقی میں ایک کلیدی پیش رفت ہے۔
لان یوئے ،ایک لینڈنگ ماڈیول اور ایک پروپلشن ماڈیول پر مشتمل ہے ۔ یہ نیا خلائی جہاز، چاند کے مدار اور چاند کی سطح کے درمیان دو خلابازوں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا نیز یہ لونر روور اور دیگر سائنسی پے لوڈ بھی لے جائے گا۔ چاند پر اترنے کے بعد لان یوئے ، خلابازوں کے لیے ضروریاتِ زندگی فراہم کرنے کے مرکز ، برقی توانائی فراہم کرنے کے مرکز اور ڈیٹا سینٹر کے طور پر کام کرے گا تاکہ خلابازوں کے لیے کام اور قیام میں سہولت کو ممکن بنایا جائے۔
چین کا ہدف ہے کہ وہ 2030 سے پہلے اپنے خلا بازوں کو سائنسی تحقیق کے لیے چاند پر بھیجے گا۔