• صفحہ اول>>ویڈیوز

    اعلی معیار کی ترقی کی کہانیاں | چویونگ یی: جدید صنعتی نظام کی تعمیر  کی رفتار کو  کیسےمہمیز کیا جائے؟

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-07

    7 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کرنے کے کیا طریقے ہیں؟ چویونگ یی ،پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری، انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریک اکنامکس ، چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز سوشل سائنسز کی اکیڈمی (CASS) ، پیپلز ڈیلی کےسلسلے "اعلیٰ معیار کی ترقی کی کہانیاں" میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ

    چین کی پہلی ترجیح سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے ذریعے صنعتی جدت کو فروغ دینا ہے۔ اسے خود مختار جدت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، موجودہ صلاحیت کو مستحکم کرنے، ترقی کے مواقع پیدا کرنے، صنعتی چینز کو بڑھانے اور ایڈڈ ویلیو میں اضافہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ ملک کو باٹل نیک ٹیکنالوجیز، تنظیمی ماڈلز میں جدت، بنیادی ٹیکنالوجیز پر تحقیق، بنیادی تحقیق کی معاونت، نئی صنعتوں اور کاروباری طریقوں کی تخلیق میں تکنیکی تبدیلی کے کردار کو مضبوط کرنا چاہیے۔ اسے کراس فیلڈ اور کراس ریجنل تعاون کا نیٹ ورک قائم کرنا چاہیے، اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کو ترقی دینی چاہیے اور مستقبل کی صنعتوں کی عملی طور پر مستعدی کے ساتھ دیکھ بھال کرنی چاہیے۔

    دوسرا، مختلف سطحوں پر جدید کاروباری اداروں کو بڑھانے کے لیے متنوع وسائل کو جمع کرنا۔ چین کو کثیر سطحی مالی خدمات کے نظام کو بہتر بنانا چاہیے، "پیشنٹ کیپٹل"کو فروغ دینا چاہیے، اور جدت پر مبنی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs)، خصوصی اور مہارت والے SMEs، "لٹل جائنٹ فرمز " ، سنگل چیمپئن انٹرپرائزز، لیڈنگ انٹر پرائزز ، اور عالمی معیار کی کمپنیوں کے لیے مسلسل بہتر ی کرنی چاہیے۔ ملک کو مارکیٹ کے عناصر اور جدت کے وسائل جیسے کہ سرمائے، ہنر، اور ٹیکنالوجی کی تقسیم کو بہتر بنانا چاہیے، اور کاروباری اداروں، تحقیقاتی اداروں، حکومتوں، اور سٹاک مارکیٹس کے درمیان کثیر الجہت تعاون کے ذریعے ایک جدید صنعتی ماحولیاتی نظام قائم کرنا چاہیے۔

    تیسرا، جدید صنعتی نظام کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانا۔ چین کو جدید صنعتی نظام کی تعمیر کے لیے سازگار ادارہ جاتی اور پالیسی نظام بنانا چاہیے۔ مسابقتی مسائل کا مؤثر حل کریں، اندھا دھند مقابلے سے بچیں، اور نجی اداروں کے حقوق کا تحفظ کریں۔ چین ایک ترقیاتی ماحول کو فروغ دے گا جو جدت کے لیے سازگار ہو۔ اعلیٰ معیار کی پالیسی اپناتے ہوئے، چین عالمی ٹیکنالوجی، صنعتی، اور ماحولیاتی تعاون میں فعال کردار ادا کرے گا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ اقتصادی اور ٹیکنالوجی تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان