• صفحہ اول>>ویڈیوز

    گھاس کے سرسبز میدانوں کی یادیں: شمالی چین کے اندرون منگولیا میں ملیے شنگ آن لیگ سے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-08

    8 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے میں شنگ آن لیگ کے موسم گرما کے میدان روشن رنگوں کے ایک پیلٹ کی مانند ہیں، یہاں کا آسمان چمکیلا نیلا اور گھاس تازہ سبز رنگت کی ہے ۔ یہاں پیدا ہونے والے لوگوں کے لیے یہ زمین خوشی اور تسکین کا ذریعہ ہے۔

    اولان ہوٹ کاونٹی میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے موضوع پر ایک نمائشی و تجرباتی مرکز کے اندر، گھوڑے کے سر سے مشابہہ وائلن کی سریلی دھنیں بتاتی ہیں کہ یہاں کے لوگ، چاہے وہ تجربہ کار کاریگر ہوں یا نوجوان، اس زمین سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔

    اس کاونٹی کے گاوں ،گاو گن ینگ زی میں ایک کچرا پھینکنے کی جگہ کو ایک دلکش واٹر پارک میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور شمال کی مٹی میں جنوبی علاقوں کے پھل جڑ پکڑ رہے ہیں، جس سے گاؤں ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور مقامی کمیونٹیز کو بھی اس سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔

    چین کی شمالی سرحد کے قریب کھ ار چھن رائٹ ونگ فرنٹ بینر میں وسیع گھاس کے میدانوں میں ایک گراس لینڈ پٹرول ٹیم موجود ہے جو گھاس کے میدان کو اپنا گھر اور سرحد کی حفاظت کو ایک اعزاز سمجھتی ہے ۔ 2024 تک اس ٹیم کے ارکان کی تعداد 120 ہو چکی تھی ہے۔ آغاز کے بعد سے اس ٹیم نے 3,700 کلومیٹر سے زیادہ پر اپنے قدموں کے نشان ثبت کیے ہیں۔

    کھ ار چھن رائٹ ونگ فرنٹ بینر میں شنگ آن بیجنگ کمیونٹی، ، بیجنگ اور اندرونی منگولیا کے درمیان تعاون کی گواہ ہے۔ بیجنگ کے کمیونٹی تشکیل دینے کے تجربے سے سیکھتے ہوئے، اس کمیونٹی نے مختلف قومیتی گروہوں کے مابین ہم آہنگی کی مثال قائم کی ہے اور ہر عمر کے لوگوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول قائم کیا ہے۔

    اپنے خوابوں کا پیچھا کرتے ہوئے دوردراز سے آنے والوں کے لیے یہ زمین، رفتہ رفتہ ان کا گھر بن گئی ہے۔

    یوان لونگ پنگ اکیڈمیشن ورک اسٹیشن کے اندر، دور افق تک چاول کے زرخیز کھیت پھیلے ہوئے ہیں، چاول کی ہر بالی امید سے بھرپور ہے۔ یہ ورک اسٹیشن "بابائےہائبرڈ چاول " کے طور پر مشہور چینی سائنسدان یوان لونگ پنگ کی ٹیم کے وسائل اور ان کی ماہرانہ صلاحیت کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا جو کہ شمالی چین کے لیے موزوں ،اعلیٰ معیار کے چاول کی اقسام کی کاشت اور تھور زدہ زمین کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھنے والی نئی اقسام کی افزائش کا کام کرتا ہے۔ باصلاحیت مقامی افراد کے علاوہ، ملک کے دیگر حصوں سے بھی ماہرین نے اس کاوش میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ یہ گھاس کے میدانوں کی یادیں ہیں، یہاں پیدا ہونے اور پلنے والوں کا رشتہ، اور دور دراز سے آنے والوں کی گہری وابستگی۔ ایک روشن مستقبل کے لیے اچھے آغاز کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان