• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کا ہدف ، 2027 تک ،برین-کمپیوٹر انٹر فیس ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیوں کا حصول

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-09
    چین کا ہدف ، 2027 تک ،برین-کمپیوٹر انٹر فیس ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیوں کا حصول
    20 جون 2025 ۔بیجنگ کے چونگ گوان ٹسن نمائش مرکز میں انٹیلیجنٹ برین-کمپیوٹر سسٹم میں لوگوں کی دلچسپی ۔ (شنہوا/جو ہوان زونگ)

    9 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)برین-کمپیوٹر انٹرفیس (BCI) صنعت کی جدید ترقی کو فروغ دینے کے لیے، متعدد چینی اتھارٹیز نے ہدایات کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے ۔وزارت صنعت و معلوماتی ٹیکنالوجی اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن سمیت کئی ریاستی اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ان ہدایات کے مطابق، چین کا ہدف ہے کہ جدید ٹیکنالوجی ، صنعت اور معیاری نظام تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ ، 2027 تک اس صنعت میں اہم تکنیکی کامیابیاں حاصل کی جائیں۔ 2027 تک صنعتی پیداوار، صحت کی دیکھ بھال اور صارفین جیسے شعبوں میں برین-کمپیوٹر انٹرفیس مصنوعات کو اپنانے کی رفتار تیز کی جائےاور نئے منظرنامے، کاروباری ماڈلز اور فارمیٹس کو ترقی دی جائے۔ ہدایات کے مطابق ملک کو 2030 تک تک، برین-کمپیوٹر انٹرفیس جدت کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرتے ہوئے ، ایک محفوظ اور قابل اعتماد صنعتی ماحولیاتی نظام قائم کرنا چاہیے اور عالمی اثر و رسوخ رکھنے والی دو سے تین سرکردہ انٹر پرائزز کو ملک میں پھلنے کا ماحول فراہم کرنا چاہیے۔

    ہدایات کے اس مجموعے میں ، بنیادی ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر تحقیق کی ترقی اور برین-کمپیوٹر انٹرفیس چپس کی ترقی میں نمایاں پیش رفت حاصل کرنے جیسے اہم امور کی ایک فہرست بھی ترتیب دی گئی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان