• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    چھنگ دو سٹی واک: ورلڈ گیمز 2025 کے لیے  متحرک  شہر چھنگ دو

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-08

    8 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے سیچوان کا دارالحکومت چھنگ دو ، صرف اپنے لوگوں کی مہمان نوازی کے لیے ہی نہیں ، بلکہ کھیلوں کے لیے بڑھتے ہوئے لگاو کے لیے بھی مشہور ہے۔

    یہ شہر 7 سے 17 اگست تک جاری رہنے والے 12ویں عالمی کھیلوں کی میزبانی کررہاہے ۔ یہ نان اولمپک کھیلوں کا ایک متنوع ایونٹ ہے جو دنیا بھر کے ناظرین کے لیے نئے، نوجوانوں پر مشتمل ایونٹس لایا ہے

    گوئے شی ایکولوجیکل پارک میں، فرسبی کے شوقین وسیع کھلے گھاس کے میدان میں جمع ہیں ۔ سبزے اور پانی سے گھرا یہ میدان اس ایونٹ کے لیے ایک مثالی جگہ ہے۔

    تیان فو پارک میں، چین کا پہلا بین الاقوامی معیار کا قدرتی ٹرف پر مشتمل میدان ،فسٹ بال مقابلوں کے لیے تیار ہے۔

    لیکن اس سب سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پورا شہر کھیل کے اس جوش میں شامل ہے۔

    پارکس اور سڑکوں پر ، آپ اس شہر میں کھیلوں کے لیے بڑھتے لگاو کو محسوس کر سکتے ہیں۔ چاہے یہ باسکٹ بال کھیلنا ہو، شیٹسن کورٹ میں دوڑنا ہو، یا شہر کے سرسبز راستوں پر سائیکل چلانا ہو، یہاں کے لوگ پرسکون انداز میں فعال اور متحرک ہیں۔

    چھنگ دو مسلسل حرکت میں ہے ، لیکن پرسکون انداز میں سانس لینا بھی نہیں بھولا۔ یہ عالمی کھیلوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    ویڈیوز

    زبان