• صفحہ اول>>ویڈیوز

    شینزن کا چھئین ہائی: نوجوانوں کے لیے کاروبار کے آغاز کا پرکشش مرکز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-25

    25ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)15 ستمبر 2025 کو، پیپلز ڈیلی آن لائن کے رپورٹرز نے صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شینزن کی ڈسٹرکٹ نانشان میں واقع چھیئن ہائی شینزن-ہانگ کانگ یوتھ انوویشن اینڈ انٹرپرینیور ہب کا دورہ کیا۔

    انہوں نے ہیومنائڈ روبوٹس، سمارٹ چیئرز اور شطرنج کھیلنے والے روبوٹ پر مشتمل ،جدید سائنسی وتکنیکی سیریز کا تجربہ کیا ۔ ٹیکنالوجی کے علاوہ ، اس مرکز کے قابلِ دید مقامات میں ، ہانگ کانگ طرز کے ریستوراں ، خاص کتابوں کے شاندار سٹورز اور سکائی کوریڈور ز، بھی صحافیوں کے لیے بے حد دلچسپی کا باعث رہے ۔

    چھئین ہائی اتھارٹی، ہانگ کانگ فیڈریشن آف یوتھ گروپس اور شینزن یوتھ فیڈریشن کی جانب سے مشترکہ طور پر قائم کیے گئے اس مرکز میں اے آئی، امباڈیڈ انٹیلی جنس اور لائف اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز جیسی اہم صنعتوں کی ترقی کو ترجیح دی جاتی ہے ۔یہ مرکز ہانگ کانگ کے نوجوانوں کے لیے کاروبار شروع کرنے اور چینی سرزمین پر ملازمت کی تلاش نیز چائنیز مین لینڈ کے سائنسی اور تکنیکی کاروباری اداروں کو ہانگ کانگ میں توسیع دینے لیے."فرسٹ سٹاپ"، "اولین ترجیح" اور "خوابوں کو تعبیر دینے والی سرزمین " قرار دیا جا رہاہے۔

    ویڈیوز

    زبان