7نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے خلا بازوں کے لیے تازہ سبزیاں کہاں سے آتی ہیں؟
یہ شمال مغربی چین کے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں بے آب و گیاہ بادا جی لین صحرا ہے اور یہاں ایک جدید عمودی کھیت میں یہ سبزیاں اگائی جاتی ہیں ۔خستہ سلاد پتہ اور رسیلے ٹماٹر عمودی شیلفز پر پھلتے پھولتے ہیں ، یہاں کا ماحول باہر صحرا کے سخت ماحول کے اثرات سےمحفوظ ہے۔فارم کی ٹیم ہائیڈروپونکس، ایل ای ڈی لائٹس اور ایک انٹیلی جنٹ کنٹرول سسٹم کا استعمال کرتےہوئے سبزیاں اگانے کے لیے مثالی ماحول تشکیل دیتی ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ کیسے یہاں پر نہ صرف چینی خلا بازوں کے لیے محفوظ، تازہ سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے بلکہ خلا میں خوراک اگانے کی کوششوں کو بھی پروان چڑھایا جا رہا ہے۔



