10نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)شنگھائی میں منعقدہ آٹھویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) میں دنیا بھر سے نمائش کنندگان اور خریدار جمع ہو ئے۔ دنیا کے اس سب سے بڑے ایکسپو کمپلیکس میں جہاں دنیا بھر کے پکوان اور جدید کنزیومر پراڈکٹس سے لے کر سمارٹ گاڑیوں، طب کی دنیا کے جدید انقلابات اور اعلی و جدید ترین ٹیکنالوجیز تک سب ہی کچھ موجود تھا ، CIIE نے ایک بار پھر چین کے کھلے پن، جدت اور عالمی تعاون کے عزم کا عملی مظاہرہ پیش کیا ہے۔
پیپلز ڈیلی آن لائن کی رپورٹر نے 5 گھنٹے اور 30 ہزار قدموں پر مشتمل اس "ورلڈ ٹور"ولاگ کو آپ کے لیے صرف 90 منٹ میں سمو دیا ہے تو چلیے ایکسپو میں آباد اس دنیا پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔



